سابق سیاسی شخصیت بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران معروف گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث سلمان خان نے عوامی تقریبات میں شرکت کم کر دی ہے۔حال ہی میں بشنوئی برادری نے جے پور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ یہ احتجاج سلیم خان کے حالیہ بیان کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان خان کو 1998 کے بلیک بک کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا۔ بشنوئی برادری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہم بشنوئی ہیں، ہم کسی کی عزت کو بغیر وجہ کے نقصان نہیں پہنچاتے۔ سلیم خان کی باتیں غلط اور لوگوں کو گمراہ کرنے والی ہیں۔ ہم کالے ہرن کیس میں انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی