i شوبز

سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے منگنی کرلیتازترین

December 12, 2024

امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے زندگی کے نئے و حسین سفر یعنی شادی کا آغاز کرتے ہوئے میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے منگنی کرلی۔سالوں معروف گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ خاص محبت کا رشتے میں بندھے رہنے والی سلینا گومز اب بالآخر منگنی کر چکی ہیں جس کی تصدیق انہوں نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کی۔سلینا گومز کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں سب سے پہلی تصویر انکے ہاتھ کی ہے جس کی رنگ فنگر میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔ان تصاویر کے ساتھ سلینا گومز نے اپنی زندگی میں آنے والی خوشیوں کیلئے پرامید ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے ہمیشہ کا آغاز ہونے لگا ہے۔سلینا گومز کے مداح جو طویل عرصے سے انہیں شادی کے بندھن میں بندھے دیکھنا چاہتے تھے انکے لیے بے انتہا خوش ہیں اور شادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی