i شوبز

سینئر فنکار سکھانے کی بجائے نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہتازترین

September 27, 2024

گلوکارہ و موسیقارہ نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا ہے کہ ملک کے معروف، بڑے اور سینئر فنکار آنے والے نئے فنکاروں کو نہیں سکھاتے بلکہ وہ ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے آرٹسٹوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے سینئر گلوکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں کی جانب سے نئے فنکاروں کو نہ سکھانے کا شکوہ بھی کیا۔ان کے مطابق سینئر فنکار سکھانے کے بجائے نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں، کہتے رہتے ہیں کہ ان سے گلوکاری نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی ایکسینئر نے ایسا ہی کیا، انہیں طعنے دیے، ان کی حوصلہ شکنی کی۔گلوکارہ نے یہ بھی کہاکہ بعض سینئر فنکار نئے فنکاروں کی نسل اور خاندان بھی دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کسی موسیقار گھرانے سے نہیں آئے، اس لیے ایسے نئے فنکاروں کو موسیقی کا علم نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی