i شوبز

سیموئل ایل جیکسن ٹام کروز اور جانی ڈیپ سے بھی زیادہ دولت کمانے والا اداکارتازترین

January 14, 2025

ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار وں سے بھی زہادہ کمانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 76 سالہ اداکار سیموئل ایل جیکسن نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈانی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔سیموئل ایل جیکسن نے اپنے کیریئر کے دوران 66 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن کی مجموعی باکس آفس کمائی 14.6 بلین ڈالرز ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی 142 فلموں کی کل کمائی 27.7 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے زیادہ تر مارول فلموں پر مشتمل ہیں۔موازنہ کریں تو، ٹام کروز، رابرٹ ڈانی جونیئر، وین ڈیزل، اور کرس ہیمزورتھ نے 12 سے 14.3 بلین ڈالرز تک کمائے ہیں، جبکہ جانی ڈیپ بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی