بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی سابقہ اہلیہ و فیشن ڈیزائنر سیما خان ساجدے نے بوڑھے شخص کی عجیب و غریب آفر کا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سیما نے انکشاف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر کافی عجیب و غریب میل موصول ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک پیغام ایک بوڑھے شخص کی جانب سے تھا، جو ان کے ساتھ رہنے کے لیے تقریبا 7,000 سے 8,000 امریکی ڈالر خرچ کرنے کو تیار تھا۔سیما نے بتایا کہ یہ سب بہت عجیب تھا کیونکہ اس شخص نے بنیادی طور پر کہا تھا کہ میں تمہیں رکھنے کے لیے خوش ہوں، لیکن میرا بجٹ یہ ہوگا، بعدازاں جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو مجھے دل کا دورہ پڑا۔ واضح رہے سیما ان دنوں اپنے سابق منگیتر وکرم آہوجا کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی