i شوبز

سیف پر حملے کے ملزم کی گرفتاری کی تردید، حملہآور نے پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟تازترین

January 18, 2025

بھارتی پولیس نے بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے ملزم کی گرفتاری کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا۔ 2 روز قبل بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم سیف کے گھر میں کیسے گْھسا اور اسے کس نے کمرے میں بند کیا؟ نئے انکشافات سامنے آگئے ڈکیتی کوشش کے دوران سیف پر چاقو سے حملہ کرنے والا شخص گرفتار بعد ازاں گرفتار ملزم کے حوالے سے خبر دی گئی کہ حملہ ا?ور نے سیف پر حملے سے قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی بھی 14 جنوری کو ریکی کی تھی لیکن وہ سخت سکیورٹی کے باعث گھر میں داخل ہونے میں ناکام ہوگیا تھا۔حملہآور نے شاہ رخ خان کے گھر میں داخلے میں ناکامی پر سیف علی خان کو ٹارگٹ کیا اور ان کے باندرا والے گھر کی ریکی کی۔تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے سے متعلق کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔پولیس کے مطابق حملہ ا?ور نے پولیس سے بچنے کے لیے لباس تبدیل کر لیا تھا تاہم پولیس کو مشتبہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس کے تحت اس کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی