بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور انکی اہلیہ و اداکارہ کرینہ کپور کے پی آر منیجر نے صحافیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ کہیں بھی ان کے بچوں، تیمور اور جہانگیر کی تصاویر نہ لیں۔انکے پی آر منیجر کا کہنا ہے کہ چاہے یہ دونوں بچے کسی باغ میں کھیلنے گئے ہوں یا کسی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں یا کسی اسپورٹس سینٹر میں موجود ہوں، میڈیا نمائندے ان کی ہر جگہ تصاویر لینے سے گریز کریں۔میڈیا نمائندوں کیلئے جاری پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ کرینہ اور سیف اگر کسی تقریب میں شریک ہوں تو ان کی تصاویر لی جا سکتی ہیں، تاہم صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی رہائش گاہ کے نیچے کھڑے نہ ہوں اور گھر سے نکلتے یا داخل ہوتے وقت ان کی تصاویر نہ کلک کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی