بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں پولیس ملزم کی مدد کرنے والی خاتون تک پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ کیس کی تحقیقات کے دوران مغربی بنگال کی ایک خاتون تک رسائی حاصل کر لی ہے، جو مبینہ طور پر حملہ آور شرف الاسلام کو جانتی تھی۔ذرائع کے مطابق شرف الاسلام کی مدد کرنے والی خاتون جس کا نام شیخ خوکومونی بتایا جا رہا ہے، نادیہ ضلع سے تعلق رکھتی ہے اور وہ شرف الاسلام کو موبائل سم کارڈ فراہم کرنے میں ملوث تھی۔ پولیس کو خاتون کا پتہ اس سم کارڈ کی کی چھان یین پر ملا جو ملزم بھارت میں اپنے قیام کے دوران استعمال کر رہا تھا۔واضح رہے کہ ممبئی میں ملزم ایسی جگہوں پر مقیم رہا جہاں رہائش کے لیے شناختی دستاویزات کی ضرورت نہیں تھی جبکہ سِم کارڈ مذکورہ خاتون کی جانب سے اسے فراہم کیا گیا تھا جو جانتی تھی کہ ملزم غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی