i شوبز

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرمتازترین

January 20, 2025

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے سے زیادہ کی تلاش کے بعد اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔سینئر پولیس افسر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعترافِ جرم کیا ہے۔واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم شریف الاسلام شہزاد کو 5 روز کے لیے سٹی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی