i شوبز

سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو تعلقات کے حوالے سے مشورےتازترین

September 30, 2024

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں لڑکیوں اور رشتوں کے حوالے سے مشورہ طلب کیا تھا۔سیف علی خان نے بتایا کہ ابراہیم جاننا چاہتا تھا کہ اپنے تعلقات کو کب اور کتنی سنجیدگی سے لینا چاہیے جس پر سیف نے اسے مشورہ دیا کہ تعلقات کو ہمیشہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔سیف علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان کے بچے ان سے مختلف موضوعات پر مشورے لیتے ہیں۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ایک پیدائشی پرفارمر ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اس میں یہ صلاحیت کہاں سے آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی