i شوبز

سید نور و دیگر فلمی ستاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلانتازترین

November 08, 2024

فلمی صنعت کے مشہور ہدایتکار سید نور اور دیگر فنکاروں نے اپنی سرکاری اعزازات حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات صرف دیوار کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ میرا کی کی جانب سے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی، نہ ٹرین میں آدھی ٹکٹ پر سفر کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی ہوائی سفر میں کوئی رعایت دی جاتی ہے۔ عشائیے میں نامور فلمی شخصیات جیسے کہ شہزاد رفیق، مسعود بٹ، صفدر ملک، معمر رانا، لیلیٰ علی اور گلوکار وارث بیگ نے بھی شرکت کی۔ سید نور کے اعلان پر تقریب میں موجود تمام شخصیات نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کی حمایت کی۔معمر رانا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لوگ ہمیں فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں آپ نے دیا کیا ہے؟ اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی اصل کہانی سنائیں گی تو وہ جذباتی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل اور آنسو اس انڈسٹری سے جڑے ہیں، جس کی کہانی ایک پل میں نہیں سنائی جا سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی