بالی ووڈ کی ڈانس کوئین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ مجھے اپنی شہرت کھونے کا خوف نہیں کیونکہ یہ میری زندگی کا ایک حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں مادھوی ڈکشت نے کہا کہ میں شہرت کی بجائے فن سے سچائی پسند کرتی ہوں مجھے کبھی شہرت کھونے کا خوف نہیں ہوا کیونکہ شہرت میری زندگی کا ایک حصہ ہے تاہم میں اپنے فن سے کتنی مخلص ہوں یہ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسٹارڈم کی فکر کرنے کے بجائے اپنے فن کے ساتھ سچے رہنے کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ شہرت نشہ آور ہو سکتی ہے کچھ لوگ شہرت کے عادی ہوسکتے ہیں، وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتے لیکن میرے لیے شہرت سے زیادہ کام کے ساتھ مخلص ہونا اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی