i شوبز

شری لیلا اپنے آئٹم سانگ پر عوامی ری ایکشن دیکھنے تھیٹر پہنچ گئیںتازترین

January 02, 2025

ٹالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم 'پشپا دی رول' کے آئٹم سانگ کسسِک میں اپنی دلکشی اور جاندار ڈانس پرفارمنس کی بدولت مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرانے والی اداکارہ شری لیلا فلم کے گانے کسسِک پر مداحوں کا ری ایکشن دیکھنے تھیٹر پہنچ گئیں۔فوٹو اینڈ ویدیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ شری لیلا کو اپنی چند سہیلیوں کے ہمراہ تھیٹر میں پاپ کارن کھاتے ہوئے کسسِک سانگ پر مداحوں کا ردعمل انجوائے کرتا دیکھ کر شرماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شری لیلا کی جانب سے اپنی ڈانس پرفارمنس پر مداحوں کی جانب سے ملنے والے فیڈ بیک کو دیکھنے کیلئے کیے جانے والا اقدام سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جس کی ویڈیو مداحوں میں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی