بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے ان کے اشتہاری بورڈ سے متعلق ممبئی کے نوجوان کے ویڈیو تبصرے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ممبئی ایکسپریس وے پر ایک نوجوان نے موٹرسائیکل سائیڈ پر روکی اور اپنے موبائل کیمرے سے ویڈیو بنائی اور شردھا کپور کے اشتہاری بورڈ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔شردھا کپور سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر دلچسپ اور مزاحیہ پیغامات کو اپنے اکائونٹس سے شیئر کرتی ہیں۔اداکارہ نے پسینے سے شرابور چہرے اور سر پر ہاتھ کو مارنے والے ایموجی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے کہ اگر ایکسپریس وے پر شردھا کپور کے ایسے اشتہار لگیں گے تو سمجھ لو ملک کے نوجوان خطرے میں ہیں، ایسے اشتہارات نہیں ہونے چاہئیں، یہ تھوڑے خطرناک ہیں۔اس کے بعد نوجوان کیمرے کو اشتہاری بورڈ کی طرف کرتا ہے، جو شردھا کپور کے ایک برانڈڈ شوٹ کی تصویر پر مبنی ہے،37 سالہ اداکارہ نے اس انسٹاگرام اسٹوری کو اپنی پروفائل پر شیئر کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی