i شوبز

شردھا کپور نے سری دیوی کو اپنی انسپائریشن قرار دیدیاتازترین

September 20, 2024

معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو اپنی انسپائریشن قرار دیدیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شردھا کپور نے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی جھلکیاں شیئر کی جس نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی یاد تازہ کردی۔مذکورہ فوٹو سیشن میں شردھا کپور نے سری دیوی کی خوبصورتی اور اسٹائل کو نکھار کر پیش کیا ہے اسی کے ساتھ ان کی شان و شوکت کو بھی اجاگر کیا۔خوبصورت جھلکیوں پر مبنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شردھا کپور نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کیپشن میں لکھا کہ،شری دیوی جی - میری انسپائریشن۔شردھا کپور نے کیپشن میں مزید لکھا کہ،ہر بار جب بھی میں لباس پہنتی ہوں، بات کرتی ہوں، چلتی ہوں یا شوٹ کرتی ہوں، میں سوچتی ہوں کہ وہ (سری دیوی) اپنی ہر پرفارمنس میں کس طرح کی شان و شوکت کے ساتھ آئیں۔ شردھا کپور نے مزید لکھا کہ،سری دیوی کی اداکاری اور ان کی موجودگی کا جو انداز تھا، وہ ہمیشہ میری رہنمائی کرتا ہے اور میں اپنے ہر عمل میں ان کی خوبصورتی اور ایلیگنس کو یاد کرتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی