i شوبز

شردھا کے فون کا وال پیپر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا، مبینہ بوائے فرینڈ کا پتا لگ گیاتازترین

January 14, 2025

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے ممبئی کے ریسٹورنٹ میں ظہرانے سے واپسی پر موبائل فون کا وال پیپر سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور اور مصنف راہول مودی کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں اور دونوں کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا۔دونوں نے عوامی سطح پر اپنے تعلقات کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں کہا تاہم اب شردھا کے موبائل فون کے وال پیپر کے باعث چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق شردھا کپور ممبئی کے ریسٹورنٹ پہنچیں جہاں ظہرانے کے بعد واپس جاتے ہوئے ان کے ہاتھ میں موجود موبائل فون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے وال پیپر پر ان کی ایک لڑکے کے ساتھ تصویر ہے جو مبینہ طور پر مصنف راہول مودی کی ہے۔شردھا کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں اور صارفین نے وال پیپر پر تصویر راہول مودی کی ہی قرار دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی