i شوبز

سحر ہاشمی نے مہوش حیات کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیاتازترین

March 24, 2025

ابھرتی ہوئی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے اداکارہ مہوش حیات کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سحر ہاشمی نے شوبز میں اپنی آمد بارے بتایا کہ ایک دن مجھے اچانک ایک کال موصول ہوئی اور انہوں نے مجھے کام کے سلسلے میں کراچی آنے کی آفر کی جسے میں نے قبول کرلیا اور انہوں نے مجھے ظلم ڈرامے کی پوری کہانی سنائی اور فوری اداکاری کی آفر کردی۔ انہوں نے بتایا اس سے قبل میں نے اداکاری نہیں کی تھی اور یہ میرا پہلا تجربہ تھا انہوں نے میرا آڈیشن لیا اور اگلے ہی دن ڈراما سیٹ پر بلالیا جو فیصل قریشی کیساتھ تھا اور اس میں میرا لیڈ رول تھا۔ ماہرہ خان اور مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے بارے ایک سوال پر سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہاگرچہ کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات دونوں ہی میری سینئر ہیں اور بہت اچھی اداکارائیں ہیں، لیکن جب میں انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو مجھے بتایا گیا کہ میری شکل مہوش حیات سے ملتی ہے، تو میرا ماننا ہے کہ دو ایک جیسے نظر آنے والے افراد کا ایک ساتھ کام کرنا اچھا خیال نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی