i شوبز

شوہر کو دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں' صائمہ قریشیتازترین

February 12, 2025

معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے' عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ غیر ازدواجی تعلقات ختم ہو جائیں گے۔ قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔میزبان کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے اور جو صحیح ہے وہ صحیح ہے، پھر چاہے معاشرہ اسے غلط سمجھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا برکت تو صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، اس بات کو تو تسلیم کریں، عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، جب عورت گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی فطرت ہے کہ وہ جتاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی