سینئر اداکارہ سلمی ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے والے اپنے سابق انٹرویو کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ ان کا انٹرویو وائرل ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ کچھ کرنے سے قبل لوگوں کی رائے کی پروا نہیں کرتیں۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو خود مختار اور مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے، تاہم اس وجہ سے غرور یا تکبر کرنا درست نہیں۔ٹی وی پر کام کرنے پر شوہر کے ردعمل کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک روز شوہر نے فون کرکے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم ٹی وی پر آ رہی ہو، تب اس راز سے پردہ اٹھا۔شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے حوالے سے وائرل ہونے والے انٹرویو پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے اندازہ تھا کہ میرے اس پیغام پر میمز بھی بنیں گی اور ہر ایک مختلف انداز میں پیش بھی کرے گا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک مثبت پیغام دیا تھا، جس پر لوگوں کا بہت اچھا فیڈ بیک موصول ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی