i شوبز

شہود علوی کی بیٹی اریجہ کی ڈھولکی نائٹ کے چرچےتازترین

January 30, 2025

سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اریجہ علوی کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شہود علوی ان دونوں اپنی بیٹی اریجہ کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔وائرل تصاویر اریجہ علوی کی ڈھولکی کی ہیں جن میں وہ کریمی لانگ شرٹ کے ساتھ جامنی شرارہ پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ انکے دلہا زرار سیاہ شلوار قمیص پہنے ہوئے ہیں۔اس تقریب میں شوبز انڈسٹری سے سائمہ قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی شامل نظر آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی