معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری شروع کرتے وقت وہ تین سالہ بچے کی طلاق یافتہ ماں تھیں اور اب وہ دادی بن چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ شادی، بچے کی پیدائش اور طلاق کے بعد ہی انہوں نے شوبز کیریئر شروع کیا۔حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ وہ 6 بہنوں میں دوسرے نمبر پر رہیں، ان کی تمام بہنیں اپنی اپنی پسند کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور بہت خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد محض 24 سال کی عمر میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور اس وقت ان کے بیٹے کی عمر 3 سال تھی۔اداکارہ کے مطابق وہ متعدد ڈراموں کی شوٹنگ پر بیٹے کو ساتھ لی جاتی تھیں اور انہوں نے بچپن سے ہی بیٹے کو سکھایا اور سمجھایا کہ وہ شوبز میں کام کرتی ہیں۔حنا دلپذیر نے بتایا کہ شوبز کیریئر شروع کرتے وقت وہ معصوم سے بچے کی طلاق یافتہ ماں تھیں اور اب وہ دادی بن چکی ہیں، ان کے بیٹے کو بیٹا ہو چکا ہے اور وہ زندگی سے کافی مطمئن ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی