i شوبز

شوبز اور میڈیا شخصیات کی کراچی میں المناک ٹینکر حادثے کی شدید مذمتتازترین

March 26, 2025

شوبز اور میڈیا شخصیات نے کراچی میں المناک ٹینکر حادثے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے اس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جوڑے اور نومولود کی جان چلی گئی۔اس سانحے پر پاکستانی اداکاروں اور میزبانوں نے بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔اداکار ومیزبان دانش تیمور نے سڑکوں کی ناقص صورت حال اور ڈرائیورز کی غیر ذمے داری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میزبان رابعہ انعم نے بھی حادثے پر افسوس کرتے ہوئے حکومت سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ و میزبان جویریہ سعود حادثے کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔ٹی وی اینکر و میزبان وسیم بادامی نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار ایسے حادثے کے بعد بات کی جاتی ہے، مگر عملی اقدامات کبھی نہیں کیے جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی