اداکار عثمان جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے آنیوالوں کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ ایک انٹرویوکے دوران عثمان جاوید نے شوبز میں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے اور ناروا سلوک پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئے لوگوں کے ساتھ غلط بیانی کرکے ان سے چند سیکنڈز کے مناظر شوٹ کروائے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی غلط بیانی کرکے یقین کا سفر میں ان سے چند سیکنڈز کا منظر شوٹ کروایا گیا لیکن بعد میں چند سیکنڈز کے منظر کو بھی ڈرامے سے نکال دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں نئے لوگوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، انہیں ٹیلنٹ کے نام سے پکارا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ فالتو اور ایکسٹرا اداکار ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نئے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ معمول کی بات ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی