i شوبز

شوبز انڈسٹری میں جعلی دوستیوں سے زارا کو نقصان پہنچا' اسما عباستازترین

October 23, 2024

معروف سینئر اداکارہ اسما عباس نے شوبز انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی قرار دیدیا۔اسما عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹی اداکارہ زارا نور سمیت انڈسٹری کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ زارا ایک پیار کرنے والی لڑکی ہے اور انڈسٹری میں جب اس نے قدم رکھا تو سب سے باتیں کیں دوستیاں بنائی لیکن زارا کو ان دوستیوں سے نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا نقصان کے بعد اب زارا کو سمجھ آگئی ہے کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیاں ہوتی ہیں، اپنی فیملی ہی سب کچھ ہے اور اب وہ اپنا ٹائم فیملی کو دیتی ہے، اس کا دل نازک ہے جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبان بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں، بات بات پر غصہ کرنے، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اور میٹھے انداز میں منوانی چاہئے جبکہ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے، مار پیٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر شوہر گالم گلوچ کرتا ہے اور تشدد کرتا ہے تو پھر گزارا نہیں ہو سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی