بالی ووڈ اداکار سنجے کپور اور مہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور کی فلم نگری میں انٹری 'اداکار وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آنکھوں کی گستاخیان نامی اس فلم میں شنایا ایک پرجوش تھیٹر اداکارہ کا کردار نبھائیں گی، جبکہ وکرانت میسی ایک نابینا موسیقار کے کردار میں نظر آئیں گے۔آنکھوں کی گستاخیاں کی شوٹنگ اس مہینے کے آخر میں مسوری کے پہاڑی علاقے میں شروع ہوگی جبکہ کچھ مناظر ممبئی اور یورپ میں بھی فلمائے جائیں گے۔ فلم کی ریلیز 2025 کے وسط میں متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی