بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے وکیل نے ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ معاملہ شلپا کے شوہر راج کندرا سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ کیس اور فحش مواد کی تقسیم سے متعلق الزامات کے تحت زیر تفتیش ہے۔شلپا شیٹی کے وکیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "میری مکلہ شلپا شیٹی کندرا کے خلاف ای ڈی کی کوئی چھاپہ ماری نہیں ہوئی۔ یہ خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔ ان کا کسی بھی جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"وکیل نے میڈیا کو درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں شلپا شیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال نہ کرے اور کہا: میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔ اس معاملے میں شلپا شیٹی کا نام یا تصاویر استعمال کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔29 نومبر 2024 کو ای ڈی نے ممبئی اور اتر پردیش میں تقریبا 15 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے راج کندرا سے منسلک جائیدادوں اور مبینہ طور پر موبائل ایپس کے ذریعے فحش مواد کی تقسیم کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حصہ تھے۔واضح رہے کہ اس کیس میں راج کندرا، شرلین چوپڑا اور پونم پانڈے کو دسمبر 2022 میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی