بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی جانب سے جاری کردہ بے دخلی کے نوٹسز پر عبوری حکم دیا ہے، جس کے تحت ان کی ممبئی کے جھو میں موجود گھر اور پونا کے پاونا ڈیم کے قریب فارم ہائوس کی بے دخلی کو روکا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ شلپا اور راج کندرا کو اس وقت تک کوئی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جب تک وہ اپیلٹ اتھارٹی کے سامنے اپنا کیس نہیں لڑ لیتے۔عدالت نے ای ڈی کو واضح طور پر کہا کہ بے دخلی کے نوٹسز پر کوئی عمل درآمد اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک اپیلٹ اتھارٹی اپنا فیصلہ نہ دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی