اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر یا فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں نہیں شیئر کرتیں؟ صحیفہ جبار نے جواب دیا کہ ان کی شادی ایک ایسی تقریب تھی جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔صحیفہ جبار نے کہا کہ شروع میں وہ کبھی کبھار سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں، مگر وقت کے ساتھ ساتھ انہیں یہ احساس ہوا کہ ایسا کرنا ان کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو پرانی اور نئی تصاویر خبری سرخیوں میں شامل ہو سکتی ہیں، اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے خاندان کو ایسی کسی ذہنی تکلیف کا سامنا ہو۔اداکارہ نے ایک اور اہم وجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ شیئر کرنے کی ایک بڑی وجہ نظر بھی ہے، اور وہ اس سے بچنا چاہتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی