اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انسٹاگرام پر توہین آمیز تبصرے کرنے والے صارف کو بے نقاب کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صحیفہ جبار نے اسٹوریز اپڈیٹ کیں جس میں امین ملک نامی کی پروفائل فوٹو کیساتھ موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شارٹس شامل تھے۔پہلی اسٹوری میں صحیفہ جبار نے امین ملک کا چہرہ دکھایا جس نے صحیفہ جبار کو بوڑھی عورت کہنے کے ساتھ اوور ایکٹر بھی قرار دیا جبکہ وہ یکے بعد دیگرے اداکارہ کی ریلز پر بھی غیر اخلاقی تبصرے کرنے سے باز نہیں آرہا تھا۔ صحیفہ جبار نے توہین آمیز تبصرے کرنے والے صارف کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ،میں تمہیں یہ اجازت نہیں دوں گی کہ تم مجھے گالیاں دو، دھمکیاں دو، یا مجھ پر تنقید کرو کسی ایسی چیز کے لیے جو میں نے نہیں کی۔صحیفہ جبار نے تمام والدین کو بھی مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ، براہ کرم اگر آپ بنیادی اخلاقیات، احترام، اور مہربانی نہیں سکھا سکتے تو کم از کم اپنے بچوں کی اس طرح پرورش نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی