بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شادی کے دن میک اپ آرٹسٹ کو میک اپ کا کام جلدی نمٹانے کا کہا تھا۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک میڈیا پورٹل کو انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق ایک واقعہ شیئر کیا ہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ جب میرے میک اپ آرٹسٹ پونیت بی سینی نے میرے میک اپ کے لیے دو گھنٹے کی درخواست کی تو میں حیران رہ گئی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے حیرانگی سے میک اپ آرٹسٹ کو دیکھا اور پوچھا کہ کیا تم میری شادی والے دن بھی میک اپ کے لیے مجھ سے دو گھنٹے مانگو گے؟ یہ میری شادی ہے، میں آج میک اپ کے لیے اتنا انتظار نہیں کروں گی۔عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ میں نے میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ میرے میک کو جلدی جلدی ختم کرو تاکہ میں اپنی شادی پر زیادہ توجہ دے سکوں، میں اپنی شادی کو انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی