معروف بالی وڈ اداکار سنجے دت اور مانیتا دت کی شادی کو 17 سال بیت چکے ہیں۔اس خوش کے موقع پر سنجے دت کی اہلیہ مانیتا نے دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی۔مانیتا نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو اور طویل نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر سنجے دت کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔رومانوی کلپ کی کیپشن میں مانیتا نے لکھا کہ،جب آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں، تو آپ انہیں دو بار چاہتے ہیں!! ہم پہلی بار آئی لو یو کہنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی ظاہری شکل، ان کی خوشبو، ان کے چلنے کا انداز، ان کے بولنے کا طریقہ پسند آتا ہے۔ لیکن چند مہینے یا سالوں بعد، یہ پردہ ہٹ جاتا ہے اور وہ چیزیں اتنی پرکشش نہیں رہتیں اور جب آپ کہتے ہیں آئی لویو تو یہ محبت مضبوط، لازوال اور ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔مانیتا نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،میں آپ سے محبت کرتی ہوں سنجے دت میرے سب سے زیادہ پریشان کن لیکن بہترین نصف!۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی