معروف اداکار علی رحمن کا کہنا ہے کہ ان پر کسی نہ کسی طرف سے شادی کیلئے دبائو رہتا ہے اور خصوصی طور پر آنٹیاں شادی نہ کرنے پر دبائو ڈالتی رہتی ہیں جو نہ خود چین سے جیتی ہیں، نہ کسی اور کو جینے دیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ شروع میں ان پر والدین کا شادی کے لیے دبائو رہتا تھا، اب والدین ان سے نہیں کہتے۔ علی رحمن نے کہا کہ لڑکوں پر بھی شادی کا دبائو ہوتا ہے لیکن وہ لڑکیوں کے مقابلے کم ہوتا ہے، تاہم آنٹیاں سب پر دبائو ڈالتی رہتی ہیں۔ان کے مطابق ان پر بھی آنٹیوں کا شادی کے لیے دبا ئورہا، ہر وقت ان سے کوئی نہ کوئی آنٹی پوچھتیں کہ شادی کیوں نہیں کر رہے؟ کب کرو گے؟ شادی کہاں ہوگی؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی