اداکارہ کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بعد بڑی تبدیلی کرلی۔ اداکارہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے نام کو تبدیل کرلیا ہے، یہ نام اداکارہ نے اپنے کاغذات میں تبدیل کروایا ہے کہ نہیں لیکن انسٹاگرام ہینڈل پر وہ اپنا نام کبری خان سے کبری گوہر خان کر چکی ہیں۔کبری خان کے نام کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ پہلے نام تبدیل کرتی ہیں پھر ریموو کرنا پڑجاتا ہے ، ایک اور صارف نے لکھا کہ کبری گوہر تک ٹھیک تھا، یہ گوہر کو خان بنانے کی کیا ضرورت تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی