اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انسان میں بہت تبدیلیاں آتی ہے وہ سمجھدار ہوجاتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نہ صرف والد بننے بلکہ شادی ہوجانے کے بعد ہی انسان میں بڑی تبدیلیاں آجاتی ہیں، شادی کے بعد انسان سمجھدار ہوجاتا ہے۔اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ گرل اور بوائے فرینڈ جیسے تعلقات پر یقین نہیں رکھتے، ان کا خیال ہے کہ پسند آجانے کے بعد فوری شادی کرلینی چاہیے۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ایسے ہی کیا، جب انہوں نے اور ایمن خان نے ایک دوسرے کو پسند کرلیا تو فوری طور پر گھر والوں کو بتادیا اور چند ماہ میں ہی ان کی منگنی ہوگئی۔اداکار نے بتایا کہ ان کی اور اہلیہ کی عمر میں 6 سال کا فرق ہے، وہ بیوی سے 6 سال زائد العمر ہیں۔انہوں نے ایمن خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم عمر ہونے کے باوجود ان سے زیادہ سمجھدار ہیں، اس لیے وہ ان سے بڑی لگتی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی