بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فٹنس سے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی متاثر ہوگئے۔عامر خان نے گزشتہ روز اپنے بیٹے جنید خان کی فلم لوویاپا کی اسکریننگ میں بالی کی تمام بڑی شخصیات کو مدعو کیا، تقریب میں بالی وڈ کے دیگر 2 خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شریک ہوئے۔شاہ رخ خان کی آمد پر عامر خان نے ان کا استقبال کیا اور گلے لگایا۔عامر خان نے شاہ رخ خان کی فٹنس کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اچھے لگ رہے ہیں۔ عامر خان نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ بھی ورزش شروع کریں گے تاکہ اسی طرح فٹ رہ سکیں، عامر خان کی بات سن کر شاہ رخ خان ہنس پڑے۔فلم اسکریننگ کے بعد شاہ رخ خان نے فلم کے ہیرو جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ جنید خان کی فلم لویاپا میں ان کے ساتھ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور ہیروئن آرہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی