بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی کامیاب اور خوش گوار زندگی کا راز بتا دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ اداکار سے اس سیشن میں ایک مداح نے ان کی خوش گوار شادی شدہ زندگی کا راز پوچھ لیا۔ انہوں نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ گوری کا دل اور ذہن انتہائی سادہ ہے، انہوں نے ہم سب کو صرف ایک خاندان اور محبت کی اہمیت پر یقین دلایا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان سے 1991 میں شادی کی تھی اور یہ خوبصورت جوڑی ایک خوش گوار زندگی گزار رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی