بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی طرف سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے اعلان کے بعد کئی عالمی برانڈز نے ان کے ساتھ معاہدے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد عالمی برانڈز شاہ رخ خان کے اس نئے فیصلے کے بعد ان سے اشتہاری معاہدے کرنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ کئی برانڈز کے اندرونی اصول کے تحت وہ ایسے ستاروں سے معاہدہ نہیں کرتے جو سگریٹ نوشی کرتے ہوں۔ اس خبر نے شاہ رخ خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ایک نامور برانڈ کے مارکیٹنگ چیف نے کہا کہ ان کا برانڈ، جو نوجوانوں پر مرکوز ہے، اب شاہ رخ کے ساتھ زیادہ اعتماد کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی