i شوبز

شاہ رخ خان کا نیا اعزاز، سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیاتازترین

November 30, 2024

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر اپنی کامیاب فلموں کی بدولت بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔فارچیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 2023-24 کے دوران شاہ رخ خان نے 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا، جس نے انہیں دیگر سپر اسٹارز جیسے سلمان خان اور وجے سے آگے رکھا۔رپورٹ کے مطابق، تمل انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے نے 80 کروڑ روپے کے ٹیکس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، جبکہ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان 75 کروڑ روپے کی ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست کے ٹاپ 10 میں کسی بھی بھارتی اداکارہ کا نام شامل نہیں ہے۔ تاہم، کرینہ کپور نے 20 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرکے فہرست میں اپنا مقام بنایا۔شاہ رخ کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلمیں باکس آفس پر شاندار رہی ہیں۔ جنوری میں "پٹھان" نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمائے، "جوان" نے 1150 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اور "ڈنکی" نے بھی 400 کروڑ روپے کا عالمی بزنس کیا۔ ان فلموں کی کامیابی نے شاہ رخ کو ٹاپ ٹیکس دہندہ بننے میں اہم کردار ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی