معروف فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹرز ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ، سری دھار راگھون اور عباس تیروالہ نے مشترکہ طور پر ایک کہانی تیار کی ہے۔لکھاری اور فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے تفصیلات سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ سیکوئل کی کہانی چونکا دینے والی ہوگی۔فلم کے کہانی کار ادیتیہ چوپڑا نے مزید بتایا کہ شاہ رخ کے مداح انھیں اس کردار میں دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ یہ ایک زبردست کردار ہوگا۔فلم پٹھان کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اب توقع کی جا رہی ہے کہ شوٹنگ کا آغاز 2026 کے اوئل میں ہوجائے گا۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی