گزشتہ ہفتے شدید ڈائریا کا شکار ہونے والی اداکارہ صبا قمر مکمل صحت یاب ہوگئیں، جس کے بعد وہ دبئی میں ہونے والے ادب فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا پہنچیں۔صبا قمر کی دبئی میں ہونے والے جشن ریختہ میں شرکت کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں مکمل صحت یابی میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے جشن ریختہ کے ایک سیشن میں بطور مہمان بھی شرکت کی اور انہوں نے اپنے شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔بیماری کے بعد صبا قمر کو جشن ریختہ میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ دوسرے افراد نے بھی ان کے لیے دعائیں کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی