معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں کراچی میں طویل عرصے تک رہنے کے اپنے تجربات پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صبا قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا، کراچی میں رہنے کا، دو دن کا، ایک ہفتے کا مذاق ٹھیک ہے، لیکن تین ماہ کا مذاق ٹھیک نہیں ہے۔اداکارہ نے شہر کے موسم اور آلودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بال اتر چکے ہیں، جلد خراب ہوگئی ہے، میں بھنگن لگ رہی ہوں۔ اداکارہ کے اس بیان پر مداحوں نے مختلف آراء دی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا موسم واقعی مشکل ہے، جبکہ کچھ نے ان کے الفاظ کو مبالغہ آرائی قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی