i شوبز

صبا قمر کا صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلانتازترین

November 03, 2025

معروف اداکارہ صبا قمر نے سنگین الزامات پر صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔نعیم حنیف اکثر فنکاروں کے بارے میں پسِ پردہ خبریں دیتے نظر آتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔ صبا قمر نے ان الزامات کو بیبنیاد اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گی۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اس تنازعے پر شدید ردِعمل دیا ہے، ایک صارف نے لکھا، صرف صبا کا نام کیوں لیا، اس شخص کا نام کیوں نہیں بتایا؟ جبکہ ایک اور نے کہا، اچھا کیا صبا نے ایسے لوگوں کو عدالت تک لے جانا چاہیے۔اداکارہ کے اس اقدام کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے حوصلہ مند اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی