سینئر اداکارہ صبا فیصل نے زندگی کے پہلے عمرے کا احوال بتاتے ہوئے مقدس ترین خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنے کا تجربہ بتادیا۔ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک ٹی وی مارنگ شو میں شرکت کی اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے عمرہ کرنے بہن کے ساتھ گئیں جبکہ انکی بہن اس سے پہلے بھی چکی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کی تیار کے دوران بہن بتاتی رہی ہے کہ اسے وہاں جانے سے قبل کیسا منفرد محسوس ہو رہا ہے اور مجھ سے بھی وپوچھتی رہی ہے کہ آپکو ایسا محسوس ہورہا ہے؟ جس پر میں نے کہا کہ نہیں مجھے تو ایسا کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا۔صبا فیصل نے کہا کہ میں یہی سوچ کر پریشان تھی کہ میرے اندر وہ احساسات کیوں نہیں آرہے جنکا ذکر بہن کر رہی ہے لیکن جب مکہ مکرمہ پہنچی اور بہن نے کہا کہ آنکھیں بند کرلیں اب خنہ کعبہ کو دیکھنے کا وقت قریب ہے۔انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو دیکھتے ہی میری کیفیت عجیب ہوگئی اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے، مجھے ٹھیک ویسا ہی محسوس ہونے لگا جیسا بہن نے بتایا تھا، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میں یہاں کھڑی ہوں، میں اس وقت پوری دنیا بھول گئی تھی۔صبا فیصل نے کہا کہ کعبے کو دیکھنا زندگی کا سب سے خوبصورت تجربہ ہوتا ہے اور میں کہتی ہوں یہ کسی کو بتائیں نہیں بلکہ اسے خود محسوس کرنے دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی