i شوبز

سارہ اور امرتا سنگھ نے ممبئی میں دو کمرشل جائیدادیں خرید لیںتازترین

October 18, 2024

بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور ان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکار امرتا سنگھ نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں 22 کروڑ روپے مالیت کی دو کمرشل جائیدادیں خریدی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی کی جانب سے رئیل اسٹیٹ میں حالیہ دنوں میں کی جانے والی یہ سرمایہ کاری شہ سرخی بنی ہوئی ہے۔رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق سارہ اور امرتا سنگھ نیدو کمرشل یونٹس اندھیری ویسٹ کے سگنیچر بلڈنگ کی نویں منزل پر خریدی ہیں۔فروخت کرنے والی کمپنی کا نام ویر ساواکر پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ حالیہ دنوں میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے اسی قسم کی خریداری کی۔ ان میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سلمان خان، امیتابھ بچن اور اجے دیو گن شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی