i شوبز

سائوتھ کے اداکاروں کو زیادہ تیز ڈانس نہیں کرنا چاہئے' شاہ رخ خان کی فرمائشتازترین

January 30, 2025

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سائوتھ انڈین فلموں کے مشہور اداکاروں سے ان کے ڈانس بارے انوکھی فرمائش کی ہے۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس تقریب کے دوران اپنے مداحوں سے سائوتھ انڈین اداکاروں کے بارے میں بات کی۔اداکار نے کہا کہ ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں میرے بہت سارے دوست ہیں، الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تلاپتھی، رجنی کانت سر، کمل ہاسن سر اور میری ان سے ایک درخواست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اتنا تیز ڈانس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔شاہ رخ خان کے ساوتھ انڈین اداکاروں سے متعلق اس مزاحیہ بیان پر تقریب میں موجود شرکا ہنسنے لگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی