i شوبز

صائمہ سے شادی کی خبر پہلی بیوی کو اخبار سے معلوم ہوئی، سید نورتازترین

February 12, 2025

معروف فلم ساز سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ صائمہ سے شادی کی خبر کو خفیہ رکھا تھا ان کی پہلی اہلیہ رخسانہ نور اس شادی کے بارے میں ایک اخبار سے معلوم ہوا۔ ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے اعتراف کیا کہ پہلی بیوی سے دوسری شادی 4 سے 5 سال تک خفیہ رکھی ایک اخبار نے صائمہ سے بات کی تو صائمہ نے انہیں شادی سے متعلق بتایا اور اخبار نے وہ خبر شائع کردی، جب رخسانہ کو اس بات کا علم ہوا تو وہ خاموش ہوگئیں۔فلم ساز نے بتایا کہ رخسانہ نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، کوئی شکوہ شکایت نہیں کی، اگر بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی