معروف گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ ہے۔خیال رہے کہ عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی