i شوبز

سعدیہ امام کا پانی کے خوف میں مبتلا ہونے کا انکشافتازترین

February 12, 2025

سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانی سے خوفزدہ تھیں، تاہم ایک ماہر ٹرینر کی مدد سے اس خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔ ایک ٹی وی شو میں سعدیہ امام نے بتایا کہ انہیں سمندر میں جانے سے ڈر لگتا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ جب لوگ ساحلِ سمندر پر جانے کی منصوبہ بندی کرتے، تو وہ مدعو ہونے کے باوجود پانی کے خوف کی وجہ سے شرکت سے گریز کرتی تھیں۔سعدیہ امام نے مزید بتایا کہ اپنے کیریئر کے دوران وہ فلم یا ڈرامے میں سمندر سے متعلق مناظر ادا کرنے سے بھی گریز کرتی تھیں۔ انہوں نے کہاجب بھی کوئی ایسا منظر آتا جس میں پانی کے قریب جانا ہوتا، میں اسے کٹوا دیتی تھی، مجھے ایسا محسوس ہوتا کہ پانی میں پیر رکھنے سے زمین میرے نیچے سے کھسک رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی