i شوبز

سعد قریشی والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئےتازترین

December 07, 2024

سعد قریشی والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ایک انٹرویو کے دوران سعد قریشی نے انکشاف کیا کہ بسمل ڈرامے میں ان کی خودکشی اور موت کو دکھانے کے بعد جب خواتین نے انہیں حقیقت میں زندہ دیکھا تو وہ خوش ہوگئیں۔انہوں نے بتایا کہ زائد العمر خواتین نے انہیں حقیقت میں زندہ دیکھنے کے بعد نہ صرف محبتیں دیں بلکہ وہ انتہائی خوش بھی ہوئیں۔ایک سوال کے جواب میں سعد قریشی نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری سے متعلق تبصرے پڑھتے رہے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین یہ بتاتی دکھائی دیں کہ ان کے بیٹے بھی ایسے ہی ہیں۔انٹرویو کے دوران والد کی جانب سے اپنی اداکاری پر بات کرتے ہوئے سعد قریشی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ان کے والد کو ان پر فخر ہوتا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ والد ان کا ہر ڈراما دیکھنے کے بعد انہیں اداکاری میں مارکس دیتے ہیں، اچھی اداکاری پر ان کے نمبرز بڑھ جاتے ہیں۔سعد قریشی والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ان کے والد کو اس وقت ان پر ضرور فخر ہوتا ہوگا جب انہیں ان کے دوست کہتے ہوں گے کہ آپ کا بیٹا اچھا کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی