اداکار اظفر رحمن نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ رشتے بہت نازک ہوتے ہیں جتنا چھپے رہیں اتنا ہی محفوظ رہتے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جب آپ اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر لے آتے ہیں تو پھر آپ کی زندگی نجی نہیں رہتی۔اداکار نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت تصویریں پوسٹ کرتے ہیں اور پھر ان کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی اور آپ کے عزیز رشتے بہت نازک ہوتے ہیں، یہ جتنے چھپے رہیں اتنے اچھے رہتے ہیں۔اظفر رحمن نے بتایا کہ میری اہلیہ کا بھی یہ کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر متحرک رہنا نہیں پسند، ہم دنیا گھومتے ہیں، تقریبات میں جاتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کرنے کے دبا سے آزاد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی